بھارتی صحافیوں کے 12 رکنی وفد کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد

Indian journalists

Indian journalists

لاہور (جیوڈیسک) بھارت سے صحافیوں کا 12 رکنی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی صحافی جشنِ آزادی پاکستان کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی صحافیوں کا 12 رکنی وفد واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا تو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ان صحافیوں نے جشن آزادی پاکستان پر اپنی آمد کو سنہری موقع قرار دیا اور کہا کہ یہ عوامی سطح پر ایک دوسرے کو جاننے اورسمجھنے کا بہتر ین طریقہ ہے۔

بھارتی صحافیوں کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن ہی خطے کی ترقی کا واحد راستہ ہے، بھارتی صحافیوں نے جہاں امن کو خطے کی اہم ترین ضرورت گردانا، وہیں وہ اس سلسلے میں ذرائع کے ایک حصے کے کردار پر بھی شاکی نظر آئے۔2

روزہ مختصر دورے پر پاکستان آئے بھارتی صحافیوں نے اس بات پر زور دیاکہ دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کسی صورت نہیں رکنا چاہیے، کیونکہ اس کا تسلسل ہی بہتری کا راستہ کھول سکتاہے۔ پاکستان کے دورے پر آنے والے بھارتی صحافیوں میں جسدیپ سنگھ ملہوترا، چنچل منوہر سنگھ، جسونت سنگھ رندھاوا، کلدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔