بھارت کا گٹر میڈیا کشمیر کے حق میں بولنے سے روک نہیں سکتا، مہوش حیات

Mehwish Hayat

Mehwish Hayat

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے مجھے نہیں روک سکتی۔

مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

مہوش حیات نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کو سامنے لاتی رہوں گا اور بالی ووڈ کو اس کی منافقت پر پکارتی ہوں گا۔ اور اگر اگلی مرتبہ آپ میرا نام کسی حوالے سے جوڑنا چاہیں تو کیا میں LeoDiCaprio کا نام دے سکتی ہوں ؟۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے کرفیو کے ایک سال مکمل ہونے پر مہوش حیات نے نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کا 1 سال مکمل ہو گیا ہے۔ اندھیرے، درد اور اذیت کے 365 دن اور اُن مظالم کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اس ضمن میں بے خاموش رہنا کوئی حل نہیں ہے۔ ہمیں اٹھنا چاہئے بلکہ ہمیں اس ظلم کے خلاف اُٹھ کھرا ہونا ہوگا اور ان کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا ہوگی تاکہ معصوم کشمیریوں کو بھاری فوج کے ظلم و بربریت سے نجات دلائی جائے۔ کیوں کہ کشمیریوں کی زندگی بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔