بھارت میں مون سون کا آغاز،کیرالا میں بارش سے جل تھل ایک

Monsoon

Monsoon

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کیرالاجنوبی بھارت میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ریاست کیرالا میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ کیرالا کے علاقے تیرو ونت پورم میں تیز بارش نے کسانوں کو خوش کردیا کیونکہ فصلوں پر اس کے اچھے اثرات پڑنے کا امکان ہے۔

تاہم بارش کی وجہ سے کاروبارِ زندگی بھی متاثر ہوا ، سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مون سون کا سیزن جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا موسم وسط جولائی تک بتدریج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔