بھارت کو مسلم دشمن عناصر کی بھرپور حمایت حاصل ہے، شبیر انصاری

PML N Sindh

PML N Sindh

کراچی : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے بھارت میں شہریت کے حوالے سے منظور ہونے والے متنازعہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کھل کر مسلم دشمنی پر اتر آیا ہے، مودی سرکار مسلمانوں سے دشمنی میں تمام انسانی حقوق کو بھول چکے ہیں ، متنازع ترمیمی بل کا اجرا مودی کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی مسلم لیگ ن ہاءوس سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر انصاری کا کہنا تھا کہ حالیہ متازعہ بل کی لوک سبھا، بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا کے بعد بھارت کے صدر کی منظوری سے مودی کی بھارت کو ہندو اسٹیٹ بنانے کی منصوبہ بند ی کی جانب پہلا قدم ہے، بھارت میں مودی سرکار دیگر ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کر رہے ہیں۔

بھارت کے اس عمل نے عالمی انسانی حقوق کی دھجیہ اڑا دی ہیں ، اس سے قبل بھی مودی سرکار کشمیر میں مظالم ڈھا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بھارت میں حالیہ متنازعہ بل کی منظوری پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے اس عمل کے پیچھے مسلم دشمن عناصر کی جانب سے بھارت کو مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس چھوٹی سوچ اور گھٹیا حرکت کی وجہ سے پوری دنیا کے سامنے ان کا گھناءونا چہر ہ بے نقاب ہوگیا ہے، اب یہ بات واضح ہوچکی ہے بھارت میں اس وقت انتہاء پسند وں کی حکومت ہے اور بھارت اب پوری دنیا کے امن کے لیئے خطرہ بن چکا ہے، اس وقت جہاں بھارت کے اندر جلاءو گھیراءو اور حالات خراب ہیں وہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں اور ان کے اندر شدید غصہ پایا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو مسلمانوں کے تحفظ اور حقوق کے لیئے کردار ادا کرنا ہو گا۔