بھارت میں پاکستان مخالف مظاہرے ملی بھگت لگتے ہیں، چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ بھارت میں دوستی بس سروس پر ہنگامہ آرائی اور پاکستان مخالف مظاہروں پر انہیں شک ہے،یہ سب ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔سیالکوٹ بھلوالی میں عید ملن پارٹی کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ خطرہ صوبائی تعصب اور فرقہ واریت ہے جس کا اثر سیدھا عوام پر آئے گا۔

حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرانی چاہتی یہ ضرور ڈنڈی ماریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات کو وہ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں جیسا دکھایا جارہا ہے ویسا کچھ بھی نہیں یہ سب ملی بھگت سے ہو رہا ہے، اب یہ حکومت پر ہے کہ وہ کس طرح بھارت کے اعلی حکام سے بات چیت کرتی ہے۔