بھارت میں پاکستانی خاندان کو حراست میں لے لیا گیا

Pakistani family

Pakistani family

نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارت میں پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان بھارت میں امرت پوری میں امرتن دمیائی جا رہا تھا۔ ویزا کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے: بھارتی حکام

بھارت میں پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی اخبار اخبارات کے مطابق کولام میں کاروناگاپ پالی پولیس نے انہیں درست سفری دستاویزات اور اجازت نامہ کے بغیر ٹرین میں سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا خاندان بھارت میں امرت پوری میں امرتن دمیائی جا رہا تھا۔ گرفتار افراد میں 46 سالہ کشور کمار، 40 سالہ سنگیتا کشور کمار (وارشا) اور ان کے تین بچے 19 سالہ نکھل، 16 سالہ سمرن اور 13 سالہ کیرتھی کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ پاکستانی خاندان کو مہاراشٹر میں تھین کے علاقے تک سفر کی اجازت تھی لیکن انہوں نے کولام اور امرت پوری تک سفر کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔

سفارت خانے نے انہیں سنگیتا کے بھائی کو تھین میں ملنے تک اجازت دی تھی۔ ایک دن قبل میتھ شہر میں پہنچ کر اس خاندان نے رہائش کے لئے حکام سے رابطہ کیا مگر ضروری دستاویزات پیش کرنے میں ناکامی کے بعد حکام نے پولیس کو آگاہ کیا۔ سٹی پولیس کمشنر دیبش بہار کا کہنا ہے کہ پاکستان خاندان کے خلاف کوئی الزامات نہیں۔ ویزا کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے ملک چھوڑنے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ضابطے کے مطابق بھارت چھوڑنے کے نوٹس کے سات دن کے اندر ملک کو چھوڑنا ضروری ہے۔