بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت پاکستان میں سیلابی پانی چھوڑا، بھارتی ہائی کمشنر

Raghavan

Raghavan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے جس پر بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا۔

بھارتی ہائی کمشنر ٹی اے سی راگھون نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع نہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی طے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی پر پاک بھارت معاہدہ موجود ہے اور بھارت نے طے شدہ طریقہ کار کے تحت سیلابی پانی چھوڑا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائیوں سے دو طرفہ تعلقات میں دوریاں رہیں لہٰذا اب اختلافات بھلا کر حقیقی مذاکرات کی طرف جانا ہو گا۔