بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندووں کا قتل گھناءونی سازش ہے، حنید لاکھانی

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندووں کے قتل کو ایک گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد اور سازشی ملک ہے جہاں کسی بھی مذہب یا زبان سے تعلق رکھنے والے لوگ محفوظ نہیں ہیں ، ان لوگوں کو را کا ایجنٹ بننے سے انکا ر کرنے پر قتل کیا گیا، پاکستان میں بسنے والے ہندو محب وطن ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، وزیراعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں کشمیر کے سفیر ہیں ، مولانا فضل الرحمن ، نواز شریف، اور زرداری مفاد پرست سیاستدان ہیں ، یہ لوگ ملک وقوم سے مخلص نہیں ہیں ، ایک دوسرے کو سٹرکوں پر گھسیٹنے والے ایک ایماندار وزیراعظم کے اقتدار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن بچانے کے لیئے اکٹھے ہوئے ہیں ملک بچانے کے لیئے کبھی کوشش نہیں کی، توشہ خانہ ریفرنس نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری ہیں ، مفرور ملزم نے تینوں ادوار میں ملک وقوم کو لوٹا، اس قوم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا اور عوام انہیں اگلے انتخابات میں بھی منتخب کرے گی، انہوں نے کہا کہ جب ان ظالموں کے اپنے اکاءونٹ بھر گئے تو ظالموں نے فالودے والوں کے اکاءونٹس استعمال کرنا شروع کر دیئے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آج کس منہ سے اداروں کے احترام اور تباہی کے قصے سنا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بنگلوں ، دکانوں اور اربوں کی زمینوں کے مالک ہیں ان لوگوں کا پیٹ کبھی نہیں بھرے گا، کشمیر میں مظالم بڑھ رہے ہیں کشمیریوں کی نظریں ہم پر جمی ہوئی ہیں اپوزیشن جماعتوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھی کچھ بولنا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے پوری قوم کا ہم آواز ہونا بہت ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، عورتوں اور معصوم بچیوں کی تذلیل اب دیکھی نہیں جاتی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا وہ بہت بڑا کام ہے۔