بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ نواز شریف کا رویہ ہے، منور حسن

Munawar Hasan

Munawar Hasan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان امیرجماعت اسلامی منورحسن نے کہا ہے نوازشریف کے رویے کے باعث بھارت اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ہم اخلاقی اور سیاسی طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ ملتان میں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ طالبان بتائیں وہ ہم سے کون سی ضمانتیں چاہتے ہیں ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔

منورحسن نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہئے، آئی جے آئی کی اصلیت تو کئی سالوں بعد کھلی مگرحالیہ انتخابات کی اصلیت ایک سال کے اندر کھل جائے گی، انھوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے انتخابات میں ہارنے اور جیتنے والے دونوں دھاندلیوں کا الزام لگارہے ہیں۔