بھارت میں مزدور یونینز کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال

India

India

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں لیبر پالیسی کے خلاف 11 مزدور یونینز کی اپیل پر بدھ سے ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ مزدور یونینز کی دو روزہ ہڑتال کو سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے مزدو یونینز سے ہڑتال نہ کرنے ک اپیل کی ہے۔ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فنانشل ادارے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ایک اندازے کے مطابق دو روزہ ہڑتال سے 20 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سپلائی لائن متاثر ہونے سے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے باوجود مزدور یونینز کے رہنماوں نے اس ہڑتال کو حق بجانب قرار دیا ہے۔