بھارت میں منفرد فیشن شو،ماڈلز کی شالز اوڑھ کر واک

India Fashion Show

India Fashion Show

لدھیانہ(جیوڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں منفرد فیشن شو، ماڈلز نے شالز اوڑھ کر ریمپ پر واک کی۔فیشن شو پانچ دن جاری رہے گا جس میں ڈیزائنروں نے مردوں، عورتوں اور بچوں کے لئے مختلف رنگوں اور نمونوں سے سجی شالز کی نمائش کی۔

برصغیر میں سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اونی شالز اوڑھی جاتی ہیں اور اس منفرد فیشن شو میں بھارتی ڈیزائنروں نے شال کو اوڑھنے کا جدید انداز پیش کیا ہے۔ روائتی بڑی بڑی شالز کی بجائے ماڈلز نے مختلف سائز کی شالز مختلف انداز میں پہن کر ریمپ پر واک کی جسے بہت پسند کیا گیا۔