بھارتی فوج کی واہگہ بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ، رینجرز کا بھرپور جواب

Indian Army Firing

Indian Army Firing

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے سیز فائر کی خلاف ورزری کرتے ہوئے واہگہ کے سرحدی دیہات میں پنجاب رینجرز کی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واہگہ کے نواحی گائوں میں سرحد پر قائم رینجرز کی علی چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

جس کے بعد پاکستانی رینجرز نے جوابی کاروائی کی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ رواں ہفتے ایل او سی اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے دیہاتی آبادی پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ واہگہ بارڈر پر فائرنگ کا یہ غیر معمولی واقعہ ہے جس پر پاکستانی حکام بھارت سے جلد باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔