بھارت میں خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں اجتماعی زیادتی کاایک اور واقعہ پیش آیا ہے، ممبئی میں خاتون صحافی کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق انگریزی میگزین کے لیے کام کرنے والی 20 سالہ خاتون صحافی فیکٹری کی تصاویر لے رہی تھی، کہ پانچ افراد نے انہیں فیکٹری کے اندر جانے کی پیش کش کی۔

وہیں انہوں نے خاتون صحافی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، اور خاتون کے ساتھ موجودمرد صحافی کو بیلٹ سے باندھ کر مارا پیٹا۔ متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کے خاکے شائع کردئیے گئے ہیں، 20 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔