بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کیخلاف کارروائیوں کیلئے کمانڈروں کو کلین چٹ دیدی

Dalbir Singh Suhag

Dalbir Singh Suhag

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے فوجی کمانڈروں کو پاکستان کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے فری ہینڈ دے دیا۔

نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نےپاکستان پرالزام لگایا کہ وہ مقبوضہ وادی میں پراکسی جنگ کوبڑھاوا دے رہا ہے جس کے باعث بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے اپنے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ پاکستان کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی کریں۔