بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان پر ایڈ ونچرازم کا الزام ، کارروائی کی دھمکی

Arun Jaitley

Arun Jaitley

اسلام آباد (جیوڈیسک) چوری اوپر سے سینہ زوری ،بھارت کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے باوجود بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چاہتا ہے کہ سرحد پر امن قائم ہو تو کارروائیوں کو روکے۔

دوسری طرف پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہئے کہ کارروائیوں کا بھرپور جواب ملے گا۔

ارون جیٹلی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ایڈوینچرزم کے ساتھ آگے بڑھے گا تو اسے قیمت چکانی پڑ ے گی۔بھارتی وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ فائرنگ کا ایک مقصد دراندازی کروانا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ اور دراندازی میں تعلق ہے۔ فائرنگ جاری رہی تو بات چیت کیسے ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف پاکستانی دفتر خا رجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے۔ بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔