بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

Rajnath Singh

Rajnath Singh

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارت کو دہشت گردی کے ذریعے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مغربی سرحد (پاکستان) پر اپنے پڑوسی کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے اپنی حدود پار کی تو ہم صرف مزاحمت نہیں کریں گے بلکہ اس کی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کے ساتھ فضائی حملے بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔