ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی وزیر داخلہ کو کرارا جواب

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی اس ٹویٹ کا کرارا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کامیابی کو دوسرا کامیاب ’حملہ‘ قرار دیا تھا۔

دو روایتی حریفوں کے درمیان اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی،اس کے بعد بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’انڈین ٹیم‘ کی جانب سے پاکستان پر دوسرا حملہ (اسٹرائک) ہے اور دونوں میں ہی یکساں نتیجہ برآمد ہوا۔

Dear @AmitShah yes ur team won a match. Well played.
Two things with different denominators can’t be compared. So are strikes & match. If in doubt please see results of our Nowshera counter strikes & response to IAF violation on 27 Feb19 downing two Indian jets.
Stay Surprised. https://t.co/cY089VmYIe

— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 17, 2019

اس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ان کی معلومات درست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جن میں میچ اور ضرب لگانا شامل ہے، اگر کوئی شک ہے کہ نوشہرہ کی جوابی کارروائی میں ہم نے بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کا کیا جواب دیا تھا تو 27 فروری 2019 کےنتائج دیکھئے جس میں دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔