بھارتی پائیلٹ کی رہائی، انسانیت کی فتح

Indian Pilot Abhinandan

Indian Pilot Abhinandan

تحریر : اے آر طارق

پاکستان کا خطے میں امن کے لیے بڑا قدم کہ بھارتی پائیلٹ ”ابھی نندن ”کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا جو کہ ایک اچھے پاکستانی ذہن کی عکاسی کرتا ہے اور امن کی راہوں کو ہموار کرنے کی طرف ایک عمدہ کوشش ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی پائیلٹ کو چھوڑنا بہت ہی اعلیٰ ظرفی اور خدا ترسی کا ایک کمال مظاہرہ ہے جس کی تاریخ میں کم کم ہی مثال ملتی ہے مگر پاکستان نے اس مثال کو پھر سے زندہ کردیا ہے اور بھارتی پائیلٹ کو رہا کرکے انسانیت ابھی زندہ ہے، کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔

ہمسایہ ملک بھارت سے اپنی تمام تر مخالفت و دشمنی ،پاکستانی بے گناہ شخص شاکر حسین کے بھارتی جیل میں مشتعل انتہا پسند ہندو قیدیوں کے ہاتھوں انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کیے جانے کے افسوس ناک واقعے کا سن کربھی، پھر بھی پاک فضائیہ کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے پر ایک طیارا پاکستانی حدود میں گرنے کی صورت میں پاک دھرتی پربری طرح آپٹخ گرنے والے ایک بھارتی پائیلٹ سے انتہائی رحمدلانہ رویہ اختیار کیا جو کہ پاکستانی سیاسی و فوجی حکام کی جانب سے ایک مشفقانہ ،مدبرانہ اور انسان دوستی والا فعل اورقابل ستائش عمل ہے (ایک ایسے وقت میں کہ جب دشمن آپ پرچڑھ دوڑا ہو اور آپ کے لوگوں کوشہیدکر رہا ہو)۔ بھارتی پائیلٹ نے پاکستان میں اپنے دئیے گئے۔

دو انٹرویوز میں پاک فوج کے مثالی کردار او راسکے مثبت رویے کو بیحد سراہا ہے اور یہ بھی کہاہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میںبات کو آگ اور مرچ مسالہ لگا کر ،بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور مزید کہا کہ میں پاکستان آرمی سے کافی متاثر ہوا ہوں اور یہ کہ پاک آرمی پروفیشنل آرمی ہے۔

بھارتی پائیلٹ کایہ بھی کہنا تھا کہ” میں بھارت جاکر بھی اپنے دیئے گئے اس بیان پر قائم رہوں گا اور وہاں بھی یہی بیان ہی دوں گا جو پاکستان میں دیا ہے” ۔اب دیکھتے ہیں کہ بھارتی پائیلٹ، جس کو بھارت نے بجھے بجھے سے،افسردہ چہروں کے ساتھ ،خوشی کا عنصر غائب، انتہائی مایوسی کے عالم میں ،ناچاہتے ہوئے ،ناجانے ، کس حوصلے اور ہمت سے سلام ودعا بھی ”چج” کے ساتھ نہ لیتے ہوئے،دل پرکیا کیا گزرا، بغیر سلیوٹ وصول کیا۔

دیکھتے ہیں کہ بھارت والے اس کو کیا کہتے ،اس کے ساتھ کیا کرتے،آیاکہ اسے فوج میں واپس بھی لیتے کہ اس کے پاکستان کے حق میں دئیے گئے بیان پر اسے فوج سے نکال دیتے یا ایک انٹرویو بھارت واپسی پر پاک فوج کے خلاف دلواتے، دیکھیں کیا کرتے۔

سب سے اہم بات بھارتی پائیلٹ ”ابھی نندن”اپنے پاکستان میں دیئے گیے انٹرویو اور بیان پر کس حد تک قائم رہتے۔ ابھی جب میں یہ سطور لکھ رہا تھا تو اڑتی اڑتی خبر ملی تھی کہ بھارت نے اپنے پائیلٹ ابھی نندن کو جبری ریٹائرڈکردیا ہے،اس بات میں کس حد تک صداقت ہے،آنے والے وقت میں جلد یابادیر پتا لگ ہی جائے گا۔

A R Tariq

A R Tariq

تحریر : اے آر طارق