بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

Narendra Modi

Narendra Modi

نیو یارک (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ خطاب کے دوران کشمیری رہنماء اقوام متحدہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

نیو یارک پہنچنے پر نریندر مودی نے نیو یارک کے میئر بل دی بلاسیو سے بھی ملاقات کی، آج وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ متعدد کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملیں گے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نریندر مودی پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف کی تقریر کا جواب آج اقوام متحدہ میں دیں گے۔