بھارتی پنجابی اداکار ایمی ورک میں پاکستان جانے کی خواہش مچلنے لگی

 Ammy Virk

Ammy Virk

امرتسر (جیوڈیسک) بھارتی پنجاب کے مشہور گلوکار اور اداکار ایمی ورک میں پاکستان جانے کی خواہش مچلنے لگی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے وہاں سے مداحوں کے بہت زیادہ پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں۔ چاہتا ہوں زندگی میں ایک بار سرحد کے پار جائوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی راہ میں ہمیشہ سے سیاسی معاملات حاوی ہوئے ہیں۔ میں یورپ کی طرح پاکستان اور بھارت میں سرحدیں کھلی دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس سے عوام کو ایک دوسرے کی فلمیں دیکھنے کو مل جائینگی۔

ایمی ورک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بے شمار ڈرامے دیکھے ہیں، دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، وہاں پر بہت سارے مشہور گلوکار پیدا ہوئے، نصرت فتح علی سے لیکر راحت فتح علی تک جنہیں سن کر انسپائریشن حاصل ہوتی ہے۔