انڈونیشیا : پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، بچہ ہلاک

Indonesia

Indonesia

جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجہ میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ جزیرہ جاوا کے جنوب میں پیش آیا۔کشتی پناہ گزینوں کو لے کر آسٹریلیا جا رہی تھی کہ گہرے سمندر کشتی میں ٹوٹنے کے بعد ڈوب گئی۔

آسٹریلیا میری ٹائم سیفٹی اتھارٹیز کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق ہواجبکہ ایک سوستاون افراد کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں سوا رزیادہ ترافراد کا تعلق ایران، عراق اور سری لنکا سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکاتا ہم مزید لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔