آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا، اسد عمر

 Asad Umar

Asad Umar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہو جائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمن اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہو گئے تھے۔

پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی،انھوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔