مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر شیر پر بیٹھ گیا

لالہ موسیٰ : مہنگائی کا جن بوتل سے نکل کر شیر پر بیٹھ گیا
اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں کو آگ لگا دی، پھل سبزی، گوشت، دودھ، دہی اور مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بوتل 20 سے بڑھ کر 25 روپے کی ہو گئی، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا لئے، جب سے نئی حکومت برسر اقتدار آئی ہے، مہنگائی کا گراف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہے، جبکہ حکمران خواب غفلت کے مزے لے رہے ہیں، پی پی کی حکومت نے 5 سالوں میں جو لوٹ مار کی تھی اس نے اپنی جڑیں پکڑ لی ہیں اور نئی حکومت کے وزراء بھی عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔