مہنگائی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج

Protest

Protest

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج گیا۔ مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے دیےگئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں پی ڈی ایم کے مظاہرے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پرٹریفک معطل رہی۔

مظاہرین نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کے سامان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

نواب شاہ میں بھی پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے مہنگائی کم کرنےکا مطالبہ کیا۔

فیصل آباد میں بھی ن لیگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، گوجرانوالا میں ن لیگ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے خطاب میں کہا کہ ظلم کے دن تھوڑے رہ گئے ، جلد عوام کے ہاتھ میں ن لیگ کا جھنڈا ہو گا۔

حیدر آبادمیں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔