SSB انٹر کلب و ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہ یار میں ہو گا

SSB Inter District & Clubs Basketball Tournament

SSB Inter District & Clubs Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فردوس اتحاد سوشل کلچرل اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے ” SSBانٹر ڈسٹرکٹ اینڈ کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز 30جنوری سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور SSTپبلک اسکول راشد آباد ڈسٹرکٹ ٹنڈو الہ یار میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (آج) مورخہ 24جنوری2020ء بروز جمعہ شام 6بجے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا ،اجلاس میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے اسپورٹس ڈائریکٹر ٹورنامنٹ آرگنائشینگ سیکریٹری انوار حسین خانزادہ ” SSBانٹر ڈسٹرکٹ اینڈ کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کی تفصیلات سے آگاہ کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر