انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کا پہلا اجلاس

Group Photo

Group Photo

کراچی (نمائندہ اسپورٹس) پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کا پہلا اجلاس نیشنل میوزیم کراچی میں آج مورخہ 29جنوری کو ہوا۔ اجلاس میں پی ایم سی ایف انٹرنیشنل بورڈ کے نیشنل ڈائریکٹرز کیوکوشن کراٹے کے شیہان سید شکیل احمد، گوجوریو کراٹے کے شیہان جاوید علی، بوشی بان کے ماسٹر عبدالحق اور ماسٹر ملک محمد ایاز سمیت کراچی، حیدرآباد اور سکھر سے تعلق رکھنے والے دیگر مارشل آرٹس ماسٹرز ، کیوکوشن کے ماسٹر دوست محمد، ماتسوشیما کیوکوشن کے سینسی سید اشرف علی، شن کیوکوشن کے شیہان ابوالطلعت، سینسی خورشید احمد سموں، تائیکوانڈو کے فیصل خان، عبدالرزاق راجپوت، ڈاکٹر محمد شہباز، ITFتائیکوانڈو کے ناظم برکت علی، ووشو کے ڈاکٹر ذوالفقار علی زلفی، طائیز بانڈو کے علی کاظمی ایڈووکیٹ، شوتوکان کے عبدالمنان سلیم، کک باکسنگ کے ماسٹر راجہ غضنفر، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور مکس مارشل آرٹس کراٹے ریسلنگ کے ماسٹر راشد نسیم، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور PAWOکے صدر اورنگزیب سلطان، ایم ایم اے کے ڈاکٹر ندیم اختر، ایم ایم اے کے ماسٹر شعیب مجاہد بٹ، موئے تھائی کے ماسٹر محمد مشتاق، مرکز مارشل آرٹ کے ماسٹر عبدالصمد خان اور شوتوکان کے سینسی ناصر احمد نے شرکت کی۔

پی ایم سی ایف انٹرنیشنل کے بانی وصدر اور انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے پاکستان میں آفیشل نمائندے شی ہان شہزاد احمد نے پی ایم سی ایف انٹرنیشنل کی گزشتہ 19سالوں کے دوران منعقدہ نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کے بارے میں شرکاء کو بتاتے ہوئے انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے قیام، اسکے ممبر ممالک اور اسکے دنیا بھر میں ہونے والے مختلف مارشل آرٹس گیمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انہوں نے IMGC)پاکستان) کے حوالے سے اور اسکے زیر اہتما م آئندہ پاکستان بھر میںمنعقد کرائے جانے والے ایونٹس کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا۔

اس موقعے پر مختلف مارشل آرٹس ماسٹرز نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے پاکستان میں قیام کو تمام مارشل آرٹسٹوں اور ماسٹرز کے لئے ایک بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پی ایم سی ایف کے صدر شہزاد احمد کی تمام مارشل آرٹس کے کے لئے بلامتیاز عملی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یقیناً پی ایم سی ایف کے ساتھ ساتھ اب IMGCپاکستان کے پلیٹ فارم سے بھی تمام کھلاڑیوں اور مارشل آرٹ کھیلوں کے فروغ کے لئے اسی طرح عملی کام مزید تیز ہوجائے گا۔

Mr. Bukhari

Mr. Bukhari

اجلاس میں IMGCپاکستان کے لئے ممبر سازی بھی کی گئی اور ممبر سازی کے عمل کو مکمل ہونے کے بعد ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کی میٹنگ کا عندیہ بھی دیا گیا۔ آخر میں شی ہان شہزاد احمد نے تمام شرکاء قابل قدر ماسٹرز کا شکریہ ادا کیا اور نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر محمد شاہ بخاری کو IMGCپاکستان کی طرف سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی اور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔