انضمام الحق کی ہارٹ اٹیک کے بعد اینجوپلاسٹی

 Inzamam-ul-Haq

Inzamam-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق کپتان انضمام الحق لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں گزشتہ شب ہارٹ اٹیک کے بعد ان کی اینجوپلاسٹی ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق دل میں تکلیف محسوس ہونے پرانہیں فوری طورپراسپتال لایا گیا ہے، جہاں ان کی اینجوپلاسٹی کی گئی ہے۔

انہیں ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، ابھی فی الحال وہ خصوصی نگرانی ہیں۔ انضمام طعبیت میں بہتری محسوس کررہے ہیں، احباب نے ان کے لیے دعا کی اپیل ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد مکمل صحت دے۔