داعش کو مزید علاقوں پر قبضے سے روک دیا جائے،فرانسیسی ادارہ

ISIS

ISIS

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے ایک ادارے نےکہا ہے کہ اگر داعش کو مزید علاقوں پر قبضے سے روک دیا جائے تو شدت پسند تنظیم مالی مسائل کا شکار ہوسکتی ہے۔

دہشت گردوں کے مالی وسائل پر تحقیق کرنے والے فرانسیسی ادارے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم داعش کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ تنظیم کو اِن دونوں ملکوں کے مزید علاقوں پر قبضے سے روکا جائے۔

اگر داعش آمدنی کے متبادل ذرائع نہ ڈھونڈ پائی یا اسے مزید علاقوں پر قبضے کا موقع نہ ملا تو وہ وسائل کی کمی کا شکار ہوجائے گی جس سے تنظیم کے حملوں کی صلاحیت میں کمی آئے گی۔

داعش کے جنگجو مالی وسائل اب تک زیرِ قبضہ آئل ریفائنریوں کے علاوہ بینکوں ڈکیتیوں، کسانوں سے بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے جمع کرتے رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ داعش کے جنگجووں نے صرف 2014کے اختتامی مہینوں میں شام اور عراق کے سرکاری بینکوں سے نصف ارب ڈالر کے لگ بھگ رقم لوٹی ہے۔