داعش کا کم عمر ترین فرانسیسی جنگجو شام میں مارا گیا

Daesh Kid Killed

Daesh Kid Killed

شام (جیوڈیسک) فرانس کے ایک 13 سالہ لڑکے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ داعش کی طرف سے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والوں میں سے کم عمر ترین جنگجو تھا۔

اطلاعات کے مطابق اسٹراسبورگ کا ابوبکرالفرانسی شامی فوج کے حملے میں حمص کی سرحد پر ہلاک ہوا۔

ایک فرانسیسی صحافی ڈیوڈتھامسن کا کہنا ہے کہ ابوبکر الفرانسی اپنے خاندان کے ساتھ شام آیا تھا اور 2ماہ قبل مارا گیا۔

2بھائیوں سمیت اس کاگھرانا پہلے ہی اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔