اسلام امن، بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ملک میں خودکش حملہ کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں

پیرمحل: اسلام امن، بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ملک میں خودکش حملہ کرنے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو بموں سے نہیں مارتا۔

ان خیالات کا اظہار خان خان شوکت علی بلوچ ضلعی وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہمیں خوف خدا کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے اصول متعین کرنا چاہیے ہمیں ہمیشہ اللہ تعالی پر توکل رکھنا چاہیے۔

اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا کر ہمیں اپنی عاقبت سنوارنی چاہیے مذہب اسلام نے امن کا درس دیا ہے اسلامی مملکت میں اقلیتوں کے لئے حقوق وضع کئے گئے ہیں ان کا ساتھ سختی نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جنت کی خاطر مسلمانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں وہ دین کی خدمت نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کی تکمیل چاہتے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو کہ مملکت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔