اسلام آباد شہر اور گردونواح میں بارش، پانی ائرپورٹ کے وی آئی پی لانج میں داخل

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں رات ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ کے وی آئی پی لاونج میں پانی آ جانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں دو روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تیز ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد گرمی اور حبس میں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ ادھر رات کی بارش کے دوران بے نظیر انٹرنیشل ائر پورٹ کے وی آئی پی لاونج میں پانی آگیا جس کے باعث وہاں موجود مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران ائر پورٹ کی بجلی بھی غائب رہی۔