اسلام آباد : 320 نایاب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے320 نایاب کچھوے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران 320 نایاب کچھوے برآمدکیے، جنہیں تھائی لینڈ سمگل کیا جا رہا تھا۔

ملزم کچھووں کو بے ہوش کر کے دو بیگز میں لے جارہا تھا۔ کسٹمزحکام نے کچھوے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔