اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی فوجی سے پستول اور گولیاں برآمد

Airport

Airport

راولپنڈی (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی فوجی سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں دستاویزات پیش کرنے پر اسے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی لیفٹیننٹ وِلی جیمز نجی پرواز سے امریکا جا رہا تھا، اس کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

تاہم تفتیش کے دوران امریکی فوجی کی جانب سے متعلقہ دستاویزات فراہم کیے جانے کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی گئی۔