اسلام آباد: بھتہ خوری کا الزام، گرفتار 2 بھائیوں کا جسمانی ریمانڈ

 Physical Remand

Physical Remand

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری گینگ کے سرغنہ صفدر صدیق اور طارق صدیق کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے بھتہ خوری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں بھتہ خوروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے صفدر صدیق اور اس کے حقیقی بھائی طارق صدیق کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔

دونوں ملزمان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کی سبزی منڈی سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا الزام ہے۔ پولیس نے درخواست ضمانت خارج ہونے پر گزشتہ روز ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔