اسلام آباد : ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے نیروبی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 100 کپیسول بر آمد کر لئے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پر نائجیریا سے تعلق رکھنے والا مسافر نجی پرواز کے ذریعے نیروبی جا رہا تھا۔

اے این ایف نے چیکنگ کے دوران مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کپیسول بر آمد کر لئے۔ اے این ایف حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔