اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو بحال کر دیا

Chaudhry Abdul Rasheed

Chaudhry Abdul Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چئیرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید نے وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا کہ چودھری رشید کی تعیناتی پیمرا قوانین کے تحت ہوئی، چھبیس جنوری دو ہزار تیرہ کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد چار سال کی مدت کیلیے بطور چیئرمین پیمرا تقرری عمل میں لائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے چیئرمین نیپرا کے عہدے سے برطرفی کا اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف چئیرمین پیمرا چودھری عبدالرشید کو بحال کر دیا اور حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔