اسلام آباد : گھریلو ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

Domestic workers

Domestic workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے گھریلو ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا پیر سے سروے شروع کرے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایات جاری کیں۔ نادرا موبائل وین رہائشی علاقوں میں گھر گھر جا کر فارم تقسیم کریں گی۔

مالک مکان اپنے ملازمین کے کوائف فارم میں پر کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائے گا۔ ملازمین کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ نادرا گھریلو ملازمین کا الگ سے ڈیٹا بیس تیار کرے گا جس تک پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی رسائی حاصل ہو گی۔