اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافر کے سامان سے 8 کلو ہیروئن پکڑی گئی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے آٹھ کلوگرام ہیروئن پکڑی گئی۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ گوجرانوالہ کا رہائشی سید محمد اسلام آباد سے یونان جا رہا تھا۔

ایئرپورٹ پر سامان کی اسکینگ کے دوران اس کے بیگ سے آٹھ کلو گرام ہیروئن نکلی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی ہیروئن انتہائی مہارت سے سامان میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔