اسلام آباد : تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں صبح کا آغاز ہوا تو گہرے کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے، تیز اور ٹھنڈی ہواویں کے ساتھ بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا۔ بارش سے گرمی اور حبس سے تلملائے چہرے کھل اٹھے۔

اسلام آباد میں علی الصبح تیز ہوائیں اور گہرے بادل چھا نے کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے کئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔