اسلام آباد فائرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ اسلام آباد فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیاگیاہے ،جوتین ہفتوں میں رپورٹ دے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد فائرنگ واقعہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نیوزارت داخلہ کو ابتدائی 48 گھنٹوں میں تیار کی جانے والی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کسی اقدام سے روک دیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت میں بیان دیا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شاہد سعید کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا ہے، کمیشن کے ارکان میں ایڈیشنل سیکریٹری کیڈ جاوید اختر اور ڈائر یکٹر امیگریشن ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور شامل ہوں گے۔ کیس کی مزیدسماعت تین ہفتوں کے بعد ہو گی۔