اسلام آباد : فائرنگ سے جیولر سمیت 3 افراد جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے جیولر محافظوں سمیت قتل۔ مقتول جیولر کے تین بیٹے شدید زخمی حالت میں ھسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق گل زیب نامی زرگر کی گاڑی بنی گالا کے مقام پر مخالفین نے روکی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں جیولر گل زیب اپنے دو محافظوں طفیل اور مشتاق کے ہمراہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول گل زیب کے تین بیٹے شاہ زیب، جہانزیب اور گل سفین شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسلام آباد کے پولی کلینک ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔