اسلام آباد میں بارش، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی بارش کا امکان

Chance Of Rain

Chance Of Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور گردو نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا۔ پنجاب۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بارکھان، ڑوب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بنوں میں 71 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، جبکہ بارکھان میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جمعے کو سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔