اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) مون سون کی بارشوں نے ملک کے زیادہ تر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبند ین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔