اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کا فیصلہ

Electronic Voting Machine

Electronic Voting Machine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہناہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پر استعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اگلے ماہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مہیا کر دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے شروع میں بدگمانیاں تھیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائیگا، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ہمیں مشینوں کی مطلوبہ تعداد بتا دی ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کی خواہش کرتے ہیں جو ای وی ایم سے ممکن ہوگا۔