اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس سے 45 سالہ ڈرائیور کی لاش برآمد

Parliament House

Parliament House

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس سے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، متوفی قومی اسمبلی میں ڈرائیور تھا اور کچھ عرصہ سے پارلیمنٹ لاجز کے سی بلاک میں رہائش پذیر تھا۔

لاش کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مشتاق کی موت اتوار کی صبح ہوئی تاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔