اسلام آباد : سیکیورٹی سخت کے باعث بدترین ٹریفک جام

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کی جانے کے باعث داخلی اور خارجہ راستوں پر بدترین ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہیں وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر لگائے جانے والے ناکوں پر چیکنگ اور سخت سیکورٹی کے باعث راولپنڈی مری روڈ ،ایکسپریس وے، ترمڑی چوک ،زیرو پوائنٹ ،اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔

جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کو دفاتر پہنچنے بھی تاخیر ہوئی، اورصبح جلدی پہنچنے کی کوشش کرنے والے اکثر افراد دس بجے تک بھی آفس نہ پہنچ سکے، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے