اسلام آباد: اسمگلروں نے ڈی ایس کسٹم کو اغوا کر لیا، ساتھی کو چھڑا کر فرار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد موٹر وے پر اسمگلرز نے کسٹم حکام پر فائرنگ کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم کو اغوا کر لیا اور اپنے ایک ساتھی کو چھڑا کر فرار ہو گئے تاہم اسمگل شدہ اشیا کا کنٹینر لے جانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد کسٹمز نے موٹروے پولیس کی مدد سے کلر کہار کے قریب اسمگل شدہ کپڑے اور الیکٹرونکس اشیا سے بھرا کنٹینرپکڑ کر 4 اسمگلرز کو گرفتار کیا۔ جس پر اسمگلرز کے ساتھیوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کسٹم حکام پر فائرنگ کر دی۔

اس دوران اسمگلرزنے اپنے ایک ساتھی کو چھڑا لیا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹم چودھری افتخار کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد ایس پی اسلام آباد جمیل ہاشمی پولیس کی نفری کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گئے تاہم راولپنڈی کے متعلقہ تھانہ نصیر آباد کی پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔

بعد میں اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کنٹینر کو کسٹم ویئر ہاوٴس پہنچا دیا۔ پولیس نے موٹر وے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔