اسلام آباد: دہشت گردی کا بڑا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور نور خان ائیر بیس پر دہشگردوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں دہشتگرد بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور نور خان ائیر بیس پر مختلف جگہوں سے حملہ کرسکتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور نور خان بیس پر کمانڈو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد طاق راتوں میں رات گیارہ سے تین بجے تک اپنے ہدف کو ٹارگٹ بنا سکتے ہیں۔