اسلام آباد: زیرو پوائنٹ فلائی اوور کی تعمیر، ناقص میٹریل کا استعمال

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں زیرو پوائنٹ فلائی اوور کی تعمیر میں انتہائی غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ پل کے بازو برساتی نالیکی طرف سرکنے لگے۔ فلائی اوور کی بنیادیں ٹوٹ جانے سے شہریوں کی جان دا پر لگ گئی۔

زیرو پوائنٹ فلائی اوور اسلام آباد کا وہ تاریخی منصوبہ ہے جس کا پی سی ون کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ پی سی ون کے تحت منصوبے کی تعمیری لاگت 99 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی اور مدت تکمیل ایک سال۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی فلائی اوور کو غیر معیاری اور کرپشن کا شاہکار قرار دے چکا ہے۔ فلائی اوور منصوبے کی سٹڈی پر 30 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ ڈیزائن اور تعمیری کام کی نوعیت میں بار بار اور غیر ضروری تبدیلیاں کیں گئیں۔

تعمیری سامان نہ صرف غیر معیاری تھا بلکہ مہنگے داموں بھی خریدا گیا۔ پل تعمیر کرنے والی انتظامیہ نے غفلت اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔ ایک ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ پانچ ارب روپے میں تعمیر کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویسے تو اسلام آباد کی کوئی بھی سڑک سلامت نہیں مگر زیر پوائنٹ فلائی اوور منصوبے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت سزا دی جائے۔