اسرائیل کی مسجد اقصی میں پچاس سال سے کم عمر مسلمانوں کے داخلے پر پابندی

Al-Aqsa Mosque

Al-Aqsa Mosque

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پچاس سال سے کم عمر مردوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد اقصی کے قریب سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پچاس سال سے کم عمر مردوں کے مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کر دی۔

اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے ممکنہ جھڑپوں کے خطرے کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔